یوپی،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر شراب پی رہے 260 لوگوں کو پولیس نے پکڑا اور پھر ضمانتی بانڈ بھرنے کے بعدانہیں چھوڑا دیا۔حکام نے بتایا کہ سنیچر کی رات کو پولیس جانچ کے دوران نوئیڈا میں 174 افراد اور گریٹر نوئیڈا میں 86لوگ پکڑے گئے۔ حالانکہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔نوئیڈا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال نے کہاکہ ہنگامہ کرنے کولے کر 260 لوگ پکڑے گئے۔وہ قانون کی خلاف ورزی کرکے عوامی مقامات پر شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے۔انہوں نے کہاکہ تعزیرات ہند کی دفعہ 290 (عوامی طور پر ہنگامہ کرنے پر سزا، 200 روپے تک جرمانہ) کے تحت یہ کارروائی کی گئی۔ان میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔انہیں تھانہ لایا گیا اور ضمانتی بانڈ بھرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔